۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
وحیدی

حوزہ/اسلام اور قرآن اجتماعیت یونٹی کی دعوت دیتا ہے  فرقہ پرستی و فرقہ واریت کی نفی کرتا ہے  کامیابی اتحاد وحدت یونیٹی ہی میں مضمر ہے  تمام مذاہب  کے لوگوں کو ایک دوسرے کے مذھب کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کرنی چائے .

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام اور قرآن اجتماعیت یونٹی کی دعوت دیتا ہے  فرقہ پرستی و فرقہ واریت کی نفی کرتا ہے  کامیابی اتحاد وحدت یونیٹی ہی میں مضمر ہے  تمام مذاہب  کے لوگوں کو ایک دوسرے کے مذھب کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کرنی چائے  اگر بین الذاھب ھم آہنگی کو فروغ مل جائے تو  انسانیت کا قتل عام رک سکتا ہے یہ بات شیعہ علما کونسل اسٹریلیا کے رہنما  علامہ اشفاق وحیدی نے آج  انٹرفیتھ ملٹن سٹی کونسل کے اجلاس میں کہی۔

  انہوں نے کہ  اگر ہم تمام مذھب مل جائیں تو دھشت گردی خاتمہ ممکن ہے جو عناصر انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں ان کا کسی مذھب سے کوئی تعلق نہی  ہمیں مل کر دھشت گردی کی مذمت کرنی چائے چاہے دنیا کے کسی ملک میں ہو۔

  علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا گورنمنٹ نے تمام کمیونٹی کے اندر جو اتحاد وحدت یونیٹی کا ماحول پیدا کیا ہے  وہ قابل تعریف ہے  اجلاس میں احسان دیلیری اور تاپوا نے  بھی شرکت کی اور علامہ اشفاق وحیدی کے اتحاد وحدت اور بین المذاھب آھم آہنگی کی فعالیت کو سرہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .